ETV Bharat / city

ٹڈیوں سے تحفظ کے لئے میرٹھ انتظامیہ تیار - protect from locusts

ٹڈیوں کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ کے ذریعہ پورے ضلع میں تقریباً پانچ سو ٹینکروں کا انتظام کرکے دواؤں کے چھڑکاؤ کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔

Meeru
Meeru
author img

By

Published : May 31, 2020, 12:27 PM IST

کورونا وبا کا قہر ابھی کم نہیں ہوا تھا کہ ملک کے شمالی علاقوں میں ٹڈیوں کا خطرہ منڈرانے لگا ہے۔ راجستھان، گجرات، مدھیہ پردیش کے بعد یو پی میں بھی فصلوں اور پیڑ پودوں پر ٹڈیوں کے حملے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

ٹڈیوں سے تحفظ کے لئے میرٹھ انتظامیہ تیار

مغربی یو پی میں جہاں کاشتکار ٹڈیوں کے حملے کے خطرے سے پریشان ہیں وہیں میرٹھ میں الرٹ نہ ہونے کے باوجود ضلع انتظامیہ نے اپنی سطح پر ٹڈیوں سے نمٹنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اس دوران ضلع انتظامیہ کے ذریعہ پورے ضلع میں تقریباً پانچ سو ٹینکروں کا انتظام کرکے دواؤں کے چھڑکاؤ کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔

میرٹھ کے ڈی ایم انیل ڈھنگرا نے بتایا کہ ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے ضلع انتظامیہ نے ایک جائزہ میٹنگ کی ہے جس مین کئی فیصلے لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ تمام لوگوں کو ہدایت دے گئی ہے۔ زراعتی افسران و ملازمین کے ساتھ ساتھ کسانوں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے اور علاقے میں دواؤں کے چھڑکاؤ کا کام جلد ہی شروع کر دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.