ETV Bharat / city

میرٹھ انتظامیہ نے ایم آئی ایم کو انتخابی ریلی کی اجازت نہیں دی

یوپی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر میرٹھ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی انتخابی ریلی کو ایک دن پہلے انتظامیہ کی جانب سے منسوخ کیے جانے پر پارٹی کے کارکنان نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

mim workers
ایم آئی ایم کے کارکنان
author img

By

Published : Nov 14, 2021, 12:31 AM IST

ریاست اترپردیش میں اسمبلی انتخابات 2022 کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیاں تغ و دو کر رہی ہیں وہیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بھی یوپی میں اس مرتبہ انتخابی لڑائی لڑنے کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد ایم ریاست کے مختلف مقامات پر اپنی سیاسی ریلیاں بھی منعقد کرکے عوام کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

میرٹھ انتظامیہ نے ایم آئی ایم کو انتخابی ریلی کی اجازت نہیں دی

اسی ضمن میں آج میرٹھ کے نوچندی میدان میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے ایک بڑی انتخابی ریلی منعقد کی جانی تھی لیکن ایک دن قبل انتظامیہ کی طرف سے ریلی کی منظوری نہ دیے جانے سے پارٹی لیڈران ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایم آئی ایم کی ریلی منسوخ ہونے کے بعد پارٹی کے کارکنان کا کہنا ہے کہ یوپی میں موجودہ سرکار کے علاوہ سیکولر کا دم بھرنے والی سیاسی جماعتیں اسد الدین اویسی کی طاقت سے گھبرا رہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کو ریلی کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ جو کام پہلے سماج وادی پارٹی کررہی تھی اب وہی کام بی جے پی بھی کررہی ہے ۔ لیکن ان کو یہ نہیں معلوم ہے کہ اب ہم زیادہ جوش کے ساتھ جلد میرٹھ میں ریلی کرکے مخالف جماعتوں کو اس کا جواب دینگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.