پولیس کے مطابق 1:30 بجے پولیس کنٹرول روم کو ایک شخص نے اپنے موبائل سے سٹی ریلوے اسٹیشن میرٹھ پر بم رکھنے کی اطلاع دیا تھا۔
اطلاع کے بعد میرٹھ کے ایس ایس پی کی قیادت میں اسٹیشن کے قریب تلاشی مہم شروع کی گئی لیکن کوئی اس طرح کے معاملات سامنے نہیں آئے۔
اس کے بعد پولیس کی سرویلانس ٹیم نے اس نمبر کی تفتیش شروع کر دی جس کے بعد دھمکی دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
دھمکی دینے والے کی شناخت شیوم پوسوال ولد ارون پوسوال ساکن گاؤں نبی پور تھانہ انچولی کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔