لاک ڈاؤن کو ایک ماہ سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے، اس دوران عام افراد کی معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں، اس کا جہاں سب سے زیادہ اثر سماج کے غریب اور مزدور طبقے پر پڑا ہے وہیں کاروباری طبقہ بھی پریشان حال ہے۔
ملک میں کاروباری سرگرمیاں مکمّل طور پر بند ہونے سے اب حالات تشویش ناک ہوتے جا رہے ہیں ایسے میں کاروباری طبقہ اب تین مئی کے بعد حکومت سے کچھ رعایت کی اُمید کر رہاہے۔ اسپورٹس قینچی اور کپڑا صنعت کے بڑے کاروباری شہر کی پہچان رکھنے والے میرٹھ شہر میں کاروباریوں کے مطالبات اور حالات اب بے حد نازک موڑ پر پہنچ چکے ہیں۔ ایسے حالات میں میرٹھ کے كاروباری اب حکومت سے کاروبار کو پٹری پر لانے کے لیے شرائط کے ساتھ رعایت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔