ETV Bharat / city

میر ٹھ : کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پرعمل کرتے لوگ - وزیر اعظم کا پیغام

کورونا وائرس خطرے کے پیش نظر ملک میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

میر ٹھ : کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پرعمل کرتے لوگ

author img

By

Published : Mar 26, 2020, 8:53 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع میر ٹھ میں بھی اس کی ملی جلی تصاویر ديكهنے كو ملی۔ لیکن شہر کے کئی پچھڑے علاقوں میں لوگ اس خطرے کو سنجیدگی سے نہ محسوس کرتے ہوئے لاپرواہی بھی برت رہے ہیں ۔

میر ٹھ : کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پرعمل کرتے لوگ

میرٹھ میں کئی ایسے علاقوں میں جہاں لوگوں کے گھروں سے باہر نکل کر محلہ کی گلیوں میں گھومنے کی تصاویر نظر آئی وہیں کئی علاقوں میں لوگ سنجیدگی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔

کئی محلہ اور سوسائٹی میں لوگوں نے خود ہی گلیوں اور گیٹ کو بند کر دیا ہے سول ڈیفنس کے لوگ بھی رضاکارانہ طور پر پولیس کی مدد کر رہے ہیں۔ کچھ افراد نے تو سڑکوں پر مورچہ سنبھال رکھا ہے اور میڈیکل سروسز سے جڑے کئی افراد سڑکوں پر پولیس اور دیگر خدمات انجام دینے والوں کو ماسک تقسیم کرتے نظر آے ۔

شہر کے پچھڑے علاقوں میں بھی لوگ ابھی بھی اس خطرے کی نوعیت کو محسوس نہیں کر رہے ہیں اور اپنے گلی محلہ میں جمع ہوکر دوسروں کے لئے بھی خطرے کا سبب بن رہے ہیں۔

کئی علاقوں میں لوگوں نے احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے اپنے گلی محلہ کو لاک کر دیا ہے۔ضرورت کے تحت باہر جانے والوں کو لوٹنے پر سنیٹایز کرکے ہی محلہ اور گھر میں داخل ہونے دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت میں کورونا وائرس کے 562 کیسز

پولیس اہلکارون کی مدد کے لئے سول ڈیفنس کے لوگوں نے بھی چوراہوں پر مورچہ سنبھال لیا ہے۔غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے والوں کو روکا جا رہا ہے اور ہدایت دی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.