ETV Bharat / city

اسپورٹس صنعت پر لاک ڈاؤن کا اثر - صنعت پر لاک ڈاؤن کا اثر

ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں ایک طرف مختلف کاروباری سرگرمیوں پر برا اثر پڑا ہے وہیں اسپورٹس صنعت بھی لاک ڈاؤن کی مار جھیل رہی ہے۔

sports gym
sports gym
author img

By

Published : Jun 2, 2020, 2:26 PM IST

ریاست اُتر پردیش کے بڑے صنعتی شہر میرٹھ کی پہچان سمجھی جانے والی اسپورٹس صنعت بھی باقی صنعتوں کی طرح لاک ڈاؤن کے سبب برے دور سے گزر رہی ہے۔

پوری ریاست کی طرح ضلع میرٹھ میں بھی گزشتہ دو ماہ سے کاروبار بند ہونے سے اس صنعت کو کافی نقصان پہنچا ہے اور آنے والے وقت میں بھی حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں۔

لاک ڈاؤن 4.0 کے ختم ہونے کے بعد اب کچھ رعایت ملنے کے باوجود اسپورٹس صنعت کو نئے چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسپورٹس صنعت پر لاک ڈاؤن کا اثر

لاک ڈاؤن کے دوران بند کاروباری سرگرمیوں سے اسپورٹس انڈسٹری کو کروڑوں کا نقصان اٹھانے کے ساتھ ہی اب فیکٹری مالکان کے علاوہ انڈسٹری سے وابستہ کامگار طبقہ بھی بے روزگار ہو گیا ہے۔

ضرورت ہے کہ اس صنعت كو بچانے میں حکومت كو بھی مثبت کردار نبھانا ہوگا تاکہ یہ صنعت پھر سے پٹری پر لوٹ آئے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے قہر سے پیدا ہوئے خطرات اور خوف نے لاک ڈاؤن کے دوران نہ صرف عام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے بلکہ کارخانے فیکٹریاں اور کاروبار بند ہونے سے اقتصادی سرگرمیوں اور ترقی کے سلسلے کو بھی روک دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.