میرٹھ میں گزشتہ 23 جولائی سے ایمبولینس ملازمین کی ہڑتال بدستور جاری ہے۔ میرٹھ میں ضلع اسپتال اور میڈیکل کالج میں روزانہ آنے والے مریضوں کی آمد پر فرق دیکھا جا گیا ہے۔
ایسے حالت میں اب مریضوں کے تیماردار اپنی نجی سواریوں سے ان کو اسپتال تک پہنچا رہے ہیں۔ اس سے متعلق کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایمبولینس کی ہڑتال سے اسپتال میں آنے والے مریضوں تعداد میں کمی درج کی جا رہی ہے۔
فی الحال ایمبولینس ملازمین یونین نے پانچ ایمبولینس کی سروس کو جا ری رکھا ہے۔تاکہ عوام کو زیادہ پریشانی نہ ہو۔۔
مزید پڑھیں:میرٹھ میں ایمبولنس ملازمین کی ہڑتال سے طبی سہولیات متاثر
یوپی میں ایمبولینس ملازمین کی ہڑتال سےعوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ان حالات میں حکومت کو طبی سہولیات کو قائم رکھنے کے لئے ایمبولینس ملازمین سے مل کر کوئی درمیانی راستہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مسئلہ حل ہو سکے۔