اطلاعات کے مطابق میر ٹھ کے ٹھانا لساڑ ی گیٹ علاقے سے تعلق رکھنے والے امجد نامی شخص نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں اپنی بیوی کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ شو ہر کے مطابق اس کی بیوی اس کا کہنا نہیں مانتی اور لاک ڈاؤن میں بھی گھر سے باہر جاتی رہتی ہے۔ اور اس کے منع کرنے کے باوجود وه اسے دھمکاتی ہے۔ بیوی کی ان ہی حرکتون کی وجہ سے پریشان ہوکر انہوں نے پولس اسٹیشن پہنچ کر اپنی بیوی کے خلاف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی شکایت درج کرائی ہے۔
امجد کے مطابق اس کی بیوی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر رہی تھی۔ اگر وہ اسےسمجھا نے کی کوشش کرتے تو اس کی بیوی الٹا انہیں ہی خاموش رہنے کی صلاح دیتی تھی۔'
ملک میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے یو تو بہت سے معا ملے سامنے آرہے ہیں۔ لیکن اپنی ہی اہلیہ کے خلاف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا یہ معاملہ بالکل حیران کرنے والا ہے۔