ETV Bharat / city

میرٹھ: ہلاک ہوئے کسانوں اور جوانوں کو گردوارہ کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا - اردو نیوز میرٹھ

لکھیم پور تشدد میں ہلاک ہوئے کسانوں اور جموں کشمیر میں جان مارے گئے جوانوں کو آج میرٹھ کے تھاپر نگر گردوارہ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر گردوارہ کے سربراہ رنجیت سنگھ نے لکھیم پور میں پیش آئے واقعات کی مذمت کی۔

gurudwara paid homage to slain farmers and security forces in meerut
جاں بحق ہوئے کسانوں اور جوانوں کو گردوارہ کی جانب سے خراج عقیدت پیش کی گئی
author img

By

Published : Oct 13, 2021, 9:25 PM IST

لکھیم پور اور جموں و کشمیر میں پیش آئے واقعات کے بعد آج میرٹھ میں تھاپر نگر گوردوارہ کے سربراہ رنجیت سنگھ نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کے سربراہ یوگی آدتیہ ناتھ کو اب وزیراعظم بنانے کی مہم تیز کی جائے گی۔

دیکھیں ویڈیو

ساتھ ہی لکھیم پور میں کسانوں کے گنہگار وزیر کے بیٹے کے سامنے آنے پر مرکزی وزیر کو استعفیٰ دے دینا چاہیے اور ایسے گنہگار کو سڑک پر لٹکا کر پھانسی دی جائے، کیونکہ جس طرح وہاں کسان اور صحافی جاں بحق ہوئے ہیں، ان کے اہل خانہ سے پوچھیں اور دیکھیں کہ ان کا خاندان اس واقعے سے کس طرح صدمے میں ہے۔

مزید پڑھیں:

جموں و کشمیر: جے سی او سمیت پانچ فوجی اہلکار ہلاک

اتر پردیش میں یوگی کی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوگی جی کو دہلی میں بیٹھ کر پورے ملک کی ذمہ داری سنبھالنی چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک لکھیم پور کے ملزمان کی گرفتاری نہیں ہو جاتی تب تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.