نوئیڈا: ڈپٹی کمشنر آف پولیس نوئیڈا Deputy Commissioner of Police Noida کی قیادت میں نیم فوجی دستوں Paramilitary forces نے اتر پردیش کے نوئیڈا کے سیکٹر 58 کے علاقے میں فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ کے دوران پولیس افسران نے ایسے شرپسندوں یا مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے افراد کو ریڈ کارڈ نوٹس جاری کیے جو الیکشن کے دوران پریشانی پیدا کر سکتے ہیں۔
اس دوران پولیس افسران نے سینٹرل نیم فوجی دستے بی ایس ایف کو ہسٹری شیٹرز اور سرگرم مجرموں کے بارے میں بھی مطلع کیا اور ان کے ساتھ ہسٹری شیٹرز کے گھروں پر چھاپہ مارا۔
یہ بھی پڑھیں: Gujjars Protest Against Amit Shah: نوئیڈا میں تشہیری مہم کے دوران امیت شاہ کو گوجروں کی مخالفت کا سامنا
اس کے علاوہ مجرمانہ قسم کے افراد کو ریڈ کارڈ کے نوٹس Red card notices to criminals بھی جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پولس فورس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں انتخابی عمل میں پرامن طور پر حصہ لیں۔ انہوں نے انتخابی عمل کے دوران کسی بھی قسم کی گڑبڑی کے مرتکب پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ بھی دیا۔