میرٹھ: اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے تھانہ کوتوالی کے اسماعیل نگر محلے میں عابد نماز پڑھ کر مسجد سے باہر آئے وہاں کسی بات پر اس کے ماموں سے بحث ہو گئی۔ عابد کے گھورنے کو لیکر ماموں نے اپنے بیٹوں کے ساتھ عابد کے گھر پر پتھراؤ کیا ساتھ ہی عابد کو جان سے مارنے کی نیت سے اس پر فائرنگ کی ۔
موقع پر پہنچی پولیس کے اعلیٰ افسران نے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتار کیا جائے گا۔ساتھ ہی انہوں کہا ابھی تک جانچ پڑتال میں لڑائی کی وجہ صرف گھورنا ہی سامنے آئی ہے۔