ETV Bharat / city

کسانوں کی حمایت میں اب سیاسی جماعتیں بھی پیش پیش

author img

By

Published : Dec 3, 2020, 8:32 PM IST

پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کارکنان نے ضلع کلکٹریٹ کے باہر زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، کارکنان نے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے' کسانوں کی سمان میں نکل پڑے میدان میں' جیسے نعرے بلند کیے۔

Pragatisheel Samajwadi Party workers
کسانوں کی حمایت میں اب سیاسی جماعتیں بھی سامنے آرہی ہیں

مرکزی حکومت کے ذریعے لائے گئے زرعی قوانین کی مخالفت کرتے ہوئے ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کارکنان نے ضلع کلکٹریٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پی ایس پی کارکنان کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت اس کالے قانون کو واپس نہیں لیتی تب تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

کسانوں کی حمایت میں اب سیاسی جماعتیں بھی پیش پیش

زرعی قوانین کے خلاف ایک جانب جہاں دہلی میں ہریانہ وپنجاب سمیت دیر ریاستوں کے کسانوں کا احتجاج جاری ہے، وہیں ان کسانوں کی حمایت میں اب مختلف سیاسی جماعتیں بھی سامنے آرہی ہیں۔

ان پارٹی کارکنان کا کہنا ہے کہ حکومت کسانوں کی فکر کے بجائے دوسرے فضول کے کاموں میں لگی ہوئی ہے۔حکومت کو کسانوں کی فکر نہیں ہے ایسے میں حکومت کو جگانے کے لیے اور زرعی قانون کے خلاف جاری مہم کو مزید مضبوطی دینے کے لیے ان کو آگے آنا پڑ رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر حکومت ان کے مطالبات کو نہیں مانتی ہے تو کل سے ہزاروں کی تعداد میں پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کارکنان دہلی کے لیے روانا ہوں گے۔

مزید پڑھیں:

حکومت کے لیے کسانوں کو روک پانا مشکل ہی نہیں ناممکن

زرعی قانون کے خلاف دہلی میں جاری کسانوں کے احتجاج کو اب مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ آنے سے ایک بات تو صاف ہے کہ حکومت اور ملک کے کسان کے مابین اس لڑائی میں دیگر عوام کو کافی مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.