ETV Bharat / city

میرٹھ میں ڈیلٹا پلس کا کوئی کیس نہیں: سی ایم او

author img

By

Published : Jun 29, 2021, 1:03 PM IST

کورونا وائرس کے ڈیلٹا پلس ویریئنٹ کی این سی آر میں دستک سے محکمہ صحت احتیاط کے طور پر مشتبہ مریضوں کے نمونے جینوم سِکوینسنگ ( genome sequencing) کے لیے بھیج رہی ہے لیکن ابھی تک میرٹھ میں ڈیلٹا پلس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

cmo of meerut
ڈاکٹر اکھیلیش موہن، سی ایم او میرٹھ

کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ساتھ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں بھی نمایاں کمی آرہی ہے لیکن مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ ڈیلٹا پلس کی دستک سے لوگوں میں خوف پیدا ہوگیا ہے۔

میرٹھ میں ڈیلٹا پلس کا کوئی کیس نہیں: سی ایم او

ملک میں نئے ویریئنٹ کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ سے بھی کورونا انفیکشن کے مشتبہ مریضوں کے سیمپل کو جینوم سِکوینسنگ ( genome sequencing) کے لیے دہلی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کمیونٹی ڈیزیز بھیجا جا رہا ہے۔

گزشتہ برس انگلینڈ سے میرٹھ پہنچے ایک خاندان کے چار افراد میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد سے اب تک 874 نمونوں کو جانچ کے لیے بھیجا جا چکا ہے لیکن ان میں سے کسی میں بھی کورونا کے نئے ویریئنٹ ڈیلٹا پلس کی تصدیق نہیں ہوئی مگر ایک بار پھر سے کورونا کے اس نئے ویریئنٹ کی دستک کے بعد محکمہ صحت مشتبہ مریضوں کے نمونے جینوم سِکوینسنگ ( genome sequencing) کے لیے بھیج رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Coronavirus Update: بھارت میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی

کورونا کے ڈیٹا پلیس ویریئنٹ کی این سی آر میں دستک سے محکمہ صحت میں بھی بے چینی دیکھی جا رہی ہے اور احتیاط کے طور پر مشتبہ مریضوں کے نمونے جینوم سِکوینسنگ کے لیے بھیجے گئے۔

ایسے میں عوام کو بھی کورونا کے اس نئے ویریئنٹ سے بچنے کے لیے محکمہ صحت کی گائیڈ لائن پر سنجیدگی سے عمل کرنا ہوگا، اسی صورت میں اس وائرس سے ہم اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی بچایا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.