ETV Bharat / city

میرٹھ: نماز جمعہ کے دوران شہر قاضی کی عوام سے اپیل

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ اس دوران کورونا کے کیسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی کے پیش نظرمیرٹھ میں رات کے کرفیو کے دوران نماز و تراویح رات 10 بجے سے قبل ہی مکمل کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔

author img

By

Published : Apr 9, 2021, 7:24 PM IST

نماز جمعہ کے دوران شہر قاضی کی عوام سے اپیل

میرٹھ کی شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران شہر قاضی نے عوام سے اپیل کی کہ لوگ طے شدہ وقت سے قبل ہی نماز و تراویح مکمل کرلیں۔ خاص طور پر رمضان المبارک میں ادا کی جانے والی تراویح کے تعلق سے یہ ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

میرٹھ: نماز جمعہ کے دوران شہر قاضی کی عوام سے اپیل

ملک میں جس طرح سے کورونا انفیکشن میں اضافہ ہو رہا ہے اور خاص کر میرٹھ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر حکومت کی جانب سے احتیاطی اقدامات اٹھاتے ہوئے رات میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے آج شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران شہر قاضی نے عوام سے اپیل کی کہ 'رمضان المبارک میں عبادات کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ لہذا کورونا کی گائیڈ لائن کا خیال رکھتے ہوئے اپنی عبادات کو طے وقت سے پہلے ہی مکمل کرلیں۔

انہوں نے مصلیان سے یہ بھی تاکید کی کہ 'سبھی مصلیان اپنے علاقوں کی مساجد میں سماجی دوری کا خاص خیال رکھیں، ماسک لگائے بغیر مسجد میں نہ آئیں۔

میرٹھ میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران کورونا انفیکشن کے معاملے میں جس تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے سبب انتظامیہ کی جانب سے رات میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے تاکہ اس وبا کے پھیلاؤ پر روک لگے۔ رمضان المبارک کے پیش نظر کورونا کے بڑھتے کیسز کے دوران یقیناً روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.