میرٹھ میں منعقدہ نیشنل ڈاکٹر انجم جمالی ایوارڈ کے موقع پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی، وہیں اس برس شاعری میں عالمی شہرت یافتہ شاعر اعجاز احمد عرف پاپولر میرٹھی کو دیا گیا۔ ہندی صحافت میں یشپال سنگھ جیسی دوسری شخصیات کو بھی یہ ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔
ڈاکٹر انجم جمالی میموریل فاونڈیشن کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ' پروگرام کرانے کا مقصد جہاں اپنے بزرگوں کو یاد کرنا ہے وہیں آپسی اتحاد اور قومی یکجہتی کو بڑھاوا دینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ' میرٹھ میں اردو کے مشہورمعروف شاعر اور صحافی ڈاکٹر انجم جمالی کی خدمات کو عوام کے درمیان پیش کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ان کے کلام کو عوام تک ہہنچایا جائے۔جس سے عوام میں محبت کے پیغام کو عام کیا جا سکے۔