ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں عام آدمی پارٹی اب کسان پنچایت کے بہانے کسانوں کو لبھانے کے ساتھ اپنے لئے سیاسی زمین بھی تلاش رہی ہے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال میرٹھ میں ذراعی قوانین کے خلاف کسان پنچایت کے ذریعے اتر پردیش میں کسان ہمدردی کے علاوہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیں گے۔
اسی کے تحت 28 فروری کو دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال میرٹھ میں کسان پنچایت کر اترپردیش میں اپنے لیے سیاسی زمین تلاش کریں گے۔
میرٹھ میں عام آدمی پارٹی کے ریاستی صدر نے پریس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش میں آنے والے پنچایت انتخابات میں پارٹی اپنے امید وار اتار کر اپنے لئے جگہ تلاش کرے گی۔
اتر پردیش میں جہاں کانگریس پارٹی کسان پنچایت کر رہی ہے وہیں سماجوادی پارٹی بھی تحصیل سطح پر کسان ریلی منعقد کر کسانوں کی حمایت کر رہی ہے وہیں اب عام آدمی پارٹی بھی کسان پنچایت سے یوپی میں اپنے لئے جگہ تلاش رہی یے۔