ETV Bharat / city

بس، ٹرک میں تصادم، دو افراد ہلاک - بس اور ٹرک میں تصادم

جمعرات کی رات متھرا میں آگرہ دہلی قومی شاہراہ پر ایک بس اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، اس حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ 15 افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے جن کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔

two people died due to collision between bus and truck in mathura
بس، ٹرک میں تصادم دو افراد ہلاک
author img

By

Published : Aug 28, 2020, 4:27 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع متھرا کے ورینداون کوتوالی کے تحت آگرہ دہلی شاہراہ پر جمعرات کے روز دیر رات تیز رفتار بس نے سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹرک کو ٹکر مار دی۔

حادثے میں بس میں سوار دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 15 مسافر شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ موقع پر پہنچنے والی پولیس نے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا ہے۔

بس، ٹرک میں تصادم دو افراد ہلاک

یہ حادثہ آگرہ دہلی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب ایک نجی بس گڑگاؤں سے دربھنگہ کی طرف جا رہی تھی تبھی آگرہ دہلی این ایچ پر بس سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ایک دو سالہ معصوم بچی اور ایک 60 سالہ شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 15 مسافر زخمی ہوئے۔

لوگوں کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لیے ضلعی اسپتال اور نجی اسپتال میں داخل کیا ہے اور لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔

زخمی مہاویر نے بتایا کہ جس بس میں وہ جارہے تھے وہ ایک ٹرک سے ٹکرا گیا۔ تصادم کے سبب بس میں سوار دو افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ متعدد مسافر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.