ریاست اتر پردیش میں ضلع متھورا کے مرگورا تھانہ حلقے میں بھرت پور بارڈر پر دیر رات ٹیمپو اور ٹرک کے مابین ٹکر ہوگئی، جس میں چھ لوگوں کی موقعے پر ہی موت ہوگئی جب کہ تین لوگ شدید زخمی ہیں۔
خبر ملتے ہی پولیس موقعے پر پہنچی اور زخمی افراد کو علاج کے لیے ضلع ہسپتال میں بھرتی کرایا۔ حادثے ہلاک ہونے والے سبھی افراد مدھیہ پردیش کے ضلع چھترپور کے رہنے والے تھے۔
مزدوروں کو کسی نے خبر دی تھی کہ جاجم پٹی بھرت پور روڑ سے مدھیہ پردیش کے لئے بس جا رہی ہے، تبھی 24 مزدور دو ٹیمپو میں سوار ہوکر وہاں کے لئے روانہ ہو گئے۔ راستے میں تیز رفتار ٹرک نے ٹیمپو کو ٹکر ماری، جس میں چھ لوگوں کی موقعے پر ہی موت ہوگئی جب کہ تین لوگ شدید زخمی ہو گئے۔
مرنے والوں میں کیلاش، سوبرن، روشنی، رام لکھی، روچی اور لکشمی شامل ہیں۔
ریاست مدھیہ پردیش کے یہ سبھی افراد لاک ڈاؤن کی وجہ سے اترپردیش میں پھنسے ہوئے تھے۔ جوں ہی ان افراد کو اطلاع ہوئی کی بس اور ٹیمپو مدھیہ پردیش جا رہے ہیں یہ سبھی افراد گھر پہنچنے کی تاک میں ٹیمپو میں سوار ہوئے تھے کہ راسے میں ہی حادثہ پیش آیا۔
حادثے کی نسبت سے پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔