ETV Bharat / city

اسدالدین اویسی ملک کی تہذیب سے واقف نہیں: کابینہ وزیر ستیش مہانا - اسدالدین اویسی ملک کی تہذیب سے واقف نہیں ہیں

متھرا میں کاروباریوں کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کابینہ وزیر ستیش مہانا نے کہا کہ 'ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی ملک کی تہذیب سے واقف نہیں ہیں۔'

ستیش مہانا
ستیش مہانا
author img

By

Published : Sep 9, 2021, 11:57 AM IST

اتر پردیش کے شہر متھرا میں منعقد ایک تقریب میں شرکت کرنے پہنچے کابینہ وزیر ستیش مہانا نے کہا کہ ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی ملک کی تہذیب و ثقافت سے واقف نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کسان رہنما راکیش ٹکیت پر الزام عائد کیا کہ وہ اپوزیشن سے ملے ہوئے ہیں۔

ستیش مہانا

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسد الدین اویسی کی جانب سے جس طرح کے بیانات دیے جارہے ہیں اس سے سماج میں تفرقہ پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسد الدین اویسی ملک کی تہذیب و ثقافت سے واقف نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسد الدین اویسی کے جتنے حامی ہیں، آگے چل کر ان کی تعداد کم ہوجائے گی۔

وہیں دوسری طرف راکیش ٹیکیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہیں اور یہ نعرہ تمام اپوزیشن جماعتوں کا ہے۔

تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ایک ضلع کے ایک گاؤں کے اندر ڈینگو کے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ کے اعلی افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ہر حال میں اینٹی لاروا کا چھڑکاؤ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صاف صفائی کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور یہ ٹیمیں مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں تاکہ مذکورہ بیماری سے نجات مل سکے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اچانک ایک ساتھ کئی بچے بیمار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ایک بیڈ پر 2 بچوں کو رکھنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیڈ کا معقول انتظام نہیں تھا اور ایسی حالت میں علاج کے لیے آ رہے بیمار بچوں کو اسپتال سے واپس نہیں بھیج سکتے۔

انہوں نے کہا بیڈ کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کے لیے وہ سرگرم ہیں۔

مزید پڑھیں:

کانپور:کابینی وزیر ستیش مہانا کا مایاوتی پر طنز

واضح رہے کہ ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے اتر پردیش کے سلطان پور میں کہا تھا کہ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت تاریخ سے نابلد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام تلوار اور بادشاہوں کے وجہ سے نہیں بلکہ صوفیوں کی تعلیمات سے پھیلا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.