سپرنٹندنٹ آ ف پولیس شری چندر نے بتایا کہ مدھیہ پردیش کے چھتر پور باشندہ کچھ لوگ لاک ڈاؤن کی وجہ سے متھرا میں پھنس گئے تھے۔
کسی نے انہیں اطلاع دی کی ایک بس مدھیہ پردیش کو جارہی ہے۔ اطلاع ملنے پر لاک ڈاؤن میں پھنسے لوگ پیر کی رات ایک ٹیمپو میں سوار ہوکر متھرا سے بھرت پور کی جانب جارہے تھے۔
اس درمیان متھرا۔ بھرت پور شاہراہ پر عمری گاؤں کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹرک آٹو کو ٹکر ماردیا۔ اس حادثے میں سات لوگوں کی موت ہوگئی جن میں ایک خاتون اور اس کی دوبیٹیاں شامل ہیں۔
مسٹر چندر نے بتایا کہ سبھی مہلوکین و زخمی آٹو میں سوار تھے۔ماں بیٹی سمیت تین لوگوں کی موقع پر جبکہ چار زخمیوں کی موت علاج کے دوران اسپپتال میں ہوئی ہے۔
ایس پی دیہات نے بتایا کہ زخمی اور مہلوکین لاک ڈاؤن میں متھرا میں پھنس گئے تھے اور اپنے گھر مدھیہ پردیش جارہے تھے۔ انہیں کسی نے بتایا تھا کہ متھرا ضلع کے جاجم پٹی گاؤں سے مدھیہ پردیش کے لئے بس روانہ ہونے والی ہے۔ وہ لوگ آٹو سے جاجم پٹی جارہے تھے۔