ETV Bharat / city

منگلورو ائیرپورٹ پر ایک کروڑ سونے کے ساتھ خاتون گرفتار - ای ٹی وی بھارت اردو

خاتون دبئی سے ائیر انڈیا کی پرواز سے منگلورو پہنچی تھی۔

Mangaluru Airport
Mangaluru Airport
author img

By

Published : Mar 11, 2021, 1:38 PM IST

کسٹم حکام نے کرناٹک کے منگلورو ایئرپورٹ پر سینٹری پیڈ اور موزوں میں کروڑوں روپے مالیت کا سونا اسمگل کرنے کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے۔

کساراگوڈ کی سمیرا کو اس الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ دبئی سے ائیر انڈیا کی پرواز سے منگلورو پہنچی تھی۔

کسٹم جانچ کے دوران خاتون کے پاس سے سونا برآمد کیا گیا جسے اس نے اپنے انڈرویئر، سینیٹری پیڈ اور موزوں میں چھپا رکھا تھا۔

اس سے 1 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کا 2.41 کلو سونا اور غیر ملکی سگریٹ برآمد کیا گیا۔

خاتون کے خلاف سی او پی ٹی اے ایکٹ کے تحت معاملہ درج کر کاروائی کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.