ETV Bharat / city

ایس ڈی اسکول بلڈنگ کا افتتاح - news of yadgir

یادگیر کے امبیڈکر نگر میں بچوں کی بہتر تعلیم کے لئے اسکول کی عمارت تیار کی جا رہی ہے۔

S D School
S D School
author img

By

Published : Jun 28, 2020, 1:29 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر کے امبیڈکر نگر میں شری درگا دیوی ایجوکیشنل اینڈ رولر ڈیولپمنٹ ٹرسٹ یادگیر کی جانب سے چلائے جا رہے انگریزی میڈیم کے نرسری اور پرائمری اسکول بلڈنگ کا سوامی شانت ویر گرمٹکل کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔

اس موقع پر سوامی شانت ویر نے کہا کہ علم ایک ایسا خزانہ ہے، ایک ایسی دولت ہے جس کو کوئی چورا نہیں سکتا ہے۔ اس لیے میں والدین سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے بچوں کو علم کے زیور سے آراستہ کریں۔

ایس ڈی اسکول بلڈنگ کا افتتاح
انہوں نے کہا کہ یہ وہ دولت ہے جو آپ کے بچوں کو ہمیشہ یعنی مرتے دم تک اس کے ساتھ رہے گی۔ اس موقع پر ایس ڈی اسکول کے صدر درگپا نے کہا کہ انگلش میڈیم اسکول شروع کرنے کی واحد وجہ یہ ہے کہ تعلیم کو عام کیا جائے۔ خاص کر بچوں میں انگریزی بول چال میں دلچسپی پیدا ہو تاکہ انھیں آگے چل کر عملی زندگی میں دشواری نہ ہو۔ اس موقع پر تعلیم سے جڑی دیگر شخصیتوں نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.