بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش اکثر متنازع بیانات دیتے رہتے ہیں۔ کئی بار ان کے بیانات کی وجہ سے بی جے پی کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔ گذشتہ دنوں انہوں نے ایک بار پھر متنازع بیان دیا جس پر چہار جانب سے ان پر نکتہ چینی ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ دلیپ گھوش ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ "ممتا بنرجی اپنے پاؤں کے زخم کی نمائش کر رہی ہیں ان اگر نمائش کا اتنا ہی شوق ہے تو وہ ساڑی کے بجائے برموڈا پہنا کریں"۔
دلیپ گھوش کے اس متنازع بیان کے خلاف آج کولکاتا کے ہیشٹنگ میں بی جے پی دفتر کے سامنے خواتین کی ایک جماعت نے احتجاج و مظاہرہ کیا اور کچھ دیر تک سڑک کو جام بھی کیے رکھا۔ اس موقع پر بی جے پی کے دفتر کے سامنے خواتین دلیپ گھوش کے خلاف نعرے بازی کی اور دلیپ گھوش کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔'
احتجاج کی قیادت کرنے سماجی کارکن صوفیہ خان نے کہا کہ' بی جے پی کے رہنما لگاتار خواتین کے خلاف قابل مذمت بیانات دے رہے ہیں۔ کبھی خواتین کے پہناوے پر کبھی ان کے جینز پہنے پر، لیکن دلیپ گھوش جو بنگال بی جے پی کے صدر ہیں انہوں نے ساری حدیں پار کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے متعلق نازیبا تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی اپنے پاؤں کا پلاسٹر کی نمائش کرنے کے لیے برموڈا پہننا چاہیے اس طرح کے بیان سے نہ صرف ممتا بنرجی کی تذلیل ہوئی ہے بلکہ تمام خواتین کی تذلیل کی گئی ہے جس کی ہم شدید مذمت کر رہے ہیں۔ اسی لیے خواتین یہاں پر دلیپ گھوش کے متنازع بیان کے خلاف احتجاج درج کرانے یہاں پہنچے ہیں۔'
ہم نہیں چاہتے ہیں کہ اس طرح کی ذہنیت رکھنے والے لوگ بنگال کے اقتدار پر قابض ہوں کیونکہ بنگال کی خواتین ابھی سے غیر محفوظ محسوس، کر رہے ہیں اور ہم اس طرح کے لوگوں کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کرتے ہیں'۔