بارڈر سیکورٹی فورس کی 78 ویں بٹالین کے جوانوں نے مویشیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کے پاس سے پانچ مویشی بھی برآمد کیے ہیں۔
بی ایس ایف کے مطابق دس اور گیارہ جولائی کی رات چوکی پر تعینات جوانوں نے گنگا ندی میں کچھ مشتبہ چیزوں کو بہتے ہوئے دیکھا، محتاط جوانوں نے فورا اسپیڈ بوٹ کی مدد سے نزدیک جاکر دیکھا تو تین مویشی اسمگلر پانچ جانوروں سمیت گنگا ندی کے اندر بھارت سے بنگلہ دیش کی جانب بہاؤ کے ساتھ اسمگلنگ کرنے کی کوشش کر رہے تھے اسی وقت جوانوں نے انہیں پکڑ لیا۔
پکڑے گئے اسمگلروں میں سے ایک بنگلہ دیشی اور دو بھارتی اسمگلر ہیں جن کی شناخت جویل رانا، چمپائن واب گنج (بنگہ دیش)، روبیل شیخ ضلع مالدہ (مغربی بنگال) اور فوزان شیخ ضلع مالدہ (مغربی بنگال) کے طور پر کی گئی ہے۔
بی ایس ایف نے بتایا کہ یہ تینوں اسمگلر کافی عرصے سے مویشی کے اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔