ETV Bharat / city

سابق وزیر شھبندو ادھیکاری کے خلاف آواز بلند - ترنمول کانگریس

مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور بلاک کے صدر زاہد الرحمٰن نے کہا کہ وزیراعلی ممتابنرجی کے بغیر شبھندو ادھیکاری کچھ بھی نہیں کر پائیں گے .

maldah tmc president criticizes suvendu adhikari
صدر زاہد الرحمان اور مالدہ ضلع ترنمول کانگریس جنرل سکریٹری شمیمہ رحمان
author img

By

Published : Dec 5, 2020, 3:11 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور باغی رہنما شھبندو ادھیکاری کے درمیان تنازعہ بدستور جاری ہے.

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے بھی شھبندو ادھیکاری سے پارٹی چھوڑنے اور نہ چھوڑنے پر فیصلہ کرنے کو کہہ چکی ہیں.

maldah tmc president criticizes suvendu adhikari
صدر زاہد الرحمان اور مالدہ ضلع ترنمول کانگریس جنرل سکریٹری شمیمہ رحمان

اس درمیان مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور میں ترنمول کانگریس کو خطاب کرتے ہوئے زاہد الرحمان نے کہا پارٹی سب سے بڑی ہوتی ہے.

اس کے بغیر ایک سیاسی رہنما کی نہ کوئی شناخت ہوتی اور نہ کوئی اہمیت.

اس لئے ہمیں پارٹی کے اصول کے مطابق ہی کام کرنا پڑتا ہے.

ترنمول کانگریس کے رہنما زاہد الرحمان کا کہنا ہے کہ شھبندو ادھیکاری پارٹی کی سربراہ ممتابنرجی کے بغیر کچھ بھی نہیں کر سکتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی سربراہ آور وزیراعلی ممتابنرجی کی تصویر اور پارٹی کے جھنڈے کے بغیر جلسہ و جلوس کرنے والے شھبندو ادھیکاری دوسری پارٹی میں رہ کر انتخاب جیت کر دکھائے.

مزید پڑھیں:

ممتا بنرجی کی پارٹی کے رہنماؤں کو انتباہ

زاہد الرحمان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس اور شھبندو ادھیکاری کے درمیان جاری تنازعہ ختم کرنے کا صحیح وقت آ گیا ہے.

دوسری طرف ترنمول کانگریس کی جنرل سکریٹری شمیمہ رحمان کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات سے قبل شھبندو ادھیکاری کے تنازعہ کا قصہ تمام کرنے کا یہ بالکل صحیح وقت ہے.

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے ترنمول کانگریس کے دوسرے رہنماوں پر بھی منفی اثر پڑ سکتا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.