ETV Bharat / city

Malda Laborer Mukhlis ur Rahman Missing: مالدہ کے مزدور مخلص الرحمن اعظم گڑھ سے لاپتہ

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور تھانہ علاقے کے سلطان نگر Sultan Nagar کے رہنے والے مخلص الرحمن نامی مزدور اترپردیش کے اعظم گڑھ Azamgarh UP سے لاپتہ ہوگیا ہے۔ ان کے اہل خانہ نے ہریش چندر پور تھانہ میں تحریر دے کر معاملہ درج کرایا ہے۔

author img

By

Published : Jan 4, 2022, 1:21 PM IST

Malda Laborer Mukhlis ur Rahman Missing
Malda Laborer Mukhlis ur Rahman Missing

مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور کے سلطان نگر Sultan Nagar Malda کے رہنے والے مخلص الرحمن نام کا ایک مزدور اتر پردیش کے اعظم گڑھ سے پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا Malda Laborer Mukhlis ur Rahman Missing۔ گھر والوں نے بی جے پی کے رکن پارلیمان راما کانت یادو کے ٹھیکیدار پر اغوا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور کے سلطان نگر کے رہنے والے مخلص الرحمن نام کا ایک مزدور اتر پردیش کے اعظم گڑھ سے پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ہے۔ لاپتہ مزدور مخلص الرحمن کے گھر والوں نے کہا کہ بی جے پی کے رکن پارلیمان راما کانت یادو کے ٹھیکیدار کے پاس کام کرتے تھے۔ وہ ٹھیکہ دار کے پاس بقیہ رقم لینے کے لئے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ہریش چندر پور تھانہ کے سلطان نگر کے داتون گاؤں کے رہنے والا مزدور مخلص الرحمن اترپردیش کے اعظم گڑھ میں ملازمت کرتا تھا۔ گزشتہ 26 دسمبر کو بقیہ رقم لینے کے لئے ٹھیکیدار کے پاس گیا تھا۔ بقیہ رقم لینے کے بعد وہ اپنے گھر والوں کو فون کرکے بتایا کہ انہیں بقیہ رقم مل گئی ہے اور اس وقت اعظم گڑھ اسٹیشن پر ہیں۔ اس کے بعد سے ان کا کوئی اتا پتہ نہیں ہے۔

لاپتہ مزدور کی بیوی شاہینہ بی بی کا کہنا ہے کہ ان کی آخری مرتبہ 28 دسمبر کو بات ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ اعظم گڑھ اسٹیشن پر ہیں۔ اس کے بعد سے ان سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔

مخلص الرحمن کے والد مجیب الرحمن نے کہا کہ وہ اتر پردیش کے اعظم گڑھ میں مزدوری کرتا ہے۔ وہ اپنی بقیہ رقم لے کر گھر واپس آنا چاہتا تھا لیکن اس کے بارے میں اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

مالدہ کے ہریش چندر تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی تجمل الحسن Tajamul Hassan Assembly Member West Bengal کا کہنا ہے کہ مخلص الرحمن کے لاپتہ ہونے کا واقعہ افسوسناک ہے۔ سی آر پی ایف سے رابطہ کر کے پورے معاملے کی جانکاری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں بنگال کے مزدوروں کے ساتھ برا سلوک کیا جاتا ہے۔ کام کروانے کےبعد مزدوروں کو پیسہ بھی نہیں دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

بی جے پی کے رہنما کھوگن مرمو نے کہا کہ بنگال کا ایک مزدور دوسری ریاست میں لاپتہ ہو گیا ہے۔ اسے ڈھونڈ نکالنا ہم سب کی ذمہ داری ہے لیکن ترنمول کانگریس پورے معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش میں مصروف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.