ETV Bharat / city

'کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں' - مالدہ کی خبریں

مغربی بنگال کے ضلع مالدہ میں ترنمول کانگریس کی صدر موسم بے نظیر نور نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے بعد ضلع میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔

former tmc mp
former tmc mp
author img

By

Published : Oct 26, 2020, 4:01 PM IST

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کی ترنمول کانگریس کی صدر موسم بے نظیر نور نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات نہ صرف بنگال بلکہ مالدہ ضلع کے لئے بھی اہم ہے۔
مالدہ میں جلسے کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کافی اہم ہے۔ الیکشن کے بعد مالدہ ضلع میں بہت کچھ تبدیل ہونے والا ہے۔
ترنمول کانگریس کی رہنما نے کہا کہ سب سے پہلے تو ہمیں ایک ساتھ مل کر اگلے انتخابات کی تیاری کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ تیسری مرتبہ ریاست میں ممتا بنرجی کی حکومت بننے والی ہے کیونکہ ریاست کے تمام لوگ ممتا بنرجی کے ساتھ ہیں۔
موسم نور نے کہا کہ اس کے بعد مالدہ ضلع میں سب سے بڑی تبدیلی آئے گی، اس تبدیلی سے ہم سب کا بھلا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے تمام رہنما متحد ہو کر نفرت کی سیاست کرنے والوں کو ریاست سے دور کر نے کی تیاری کر رہے ہیں، مالدہ ضلع کے لوگوں کو بلا خوف زندگی گزار نے کو ترجیح دینی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، کسی کو کچھ ہونے والا نہیں ہے۔

واضح ہو کہ مالدہ ضلع مسلم اکثریتی ضلع ہے جہاں کانگریس اور ترنمول کابگریس کا دبدبہ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.