ETV Bharat / city

ترنمول کانگریس کے لاپتہ رہنما کی لاش بہار سے برآمد

author img

By

Published : Jul 24, 2021, 5:19 PM IST

ریاست بہار کے بلرام پور اور بریشا اسٹیشن کے درمیان مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے رہنے والے ترنمول کانگریس کے رہنما انیس الرحمن کی لاش برآمد کی گئی ہے۔

ترنمول کانگریس کے لاپتہ رہنما کی لاش بہار سے برآمد
ترنمول کانگریس کے لاپتہ رہنما کی لاش بہار سے برآمد

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 سے جاری سیاسی تصادم کا سلسلہ اب تک جاری ہے، اس تصادم کی وجہ سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ اسی درمیان ریاست بہار کے بلرام پور اور بریشا اسٹیشن کے درمیان مالدہ ضلع کے رہنے والے ترنمول کانگریس کے رہنما انیس الرحمن کی لاش برآمد کی گئی ہے۔

مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور تھانے کی پولیس کے مطابق ترنمول کانگریس کے رہنما انیس الرحمن گزشتہ پانچ دنوں سے لاپتہ تھے، تھانے میں ان کی گمشدگی کی شکایت درج کی گئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ ’’ہفتہ کی صبح بلرام پور جی آر پی کی جانب سے انیس الرحمن سے متعلق جانکاری ملی، اس کے بعد ہماری ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔‘‘

مزید پڑھیں: خاتون سمیت تین بچوں کا بے رحمانہ قتل

پولیس نے مزید کہا کہ ’’پورے معاملے کی تفتیش جاری ہے، یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا انیس الرحمن کا قتل تجارتی رنجش یا پھر سیاسی انتقام کا نتیجہ ہے۔‘‘

مقتول انیس الرحمن کے بھائی سید الرحمن کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی کو ’’سیاسی انتقام گیری کے تحت ہدف بنایا گیا ہے، اسمبلی انتخابات 2021 کے بعد سے ہی انہیں ایک دو مرتبہ فون پر دھمکی ملی تھی۔‘‘

پنچایت کے رکن اور ترنمول کانگریس کے رہنما مقبول حسین نے دعویٰ کیا کہ ’’انیس الرحمن کا اغوا کیے جانے کے بعد قتل کیا گیا ہے، پولیس کو اغوا کرنے والوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کرنی چاہئے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.