ETV Bharat / city

کیرالہ بلدیاتی انتخابات: تیسرے مرحلے کی ریکارڈ ووٹنگ - urdu news

لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف)، یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) اور نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے مابین سہ فریقی مقابلے میں بلدیاتی انتخابات کو آئندہ سال مئی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاری کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

Kerala
Kerala
author img

By

Published : Dec 14, 2020, 10:53 AM IST

Updated : Dec 14, 2020, 11:00 PM IST

کیرالہ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے لئے آج ملاپورم، کوزی کوڈ، کنّور اور کساراگوڈ کے 354 بلدیاتی اداروں کے 6867 وارڈوں کے لئے ریکارڈ پولنگ ہوئی ہے۔ جس میں 78 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔

صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ کا عمل جاری رہا۔ وزیر اعلی پنارائی وجین نے آج صبح کنور کے چنارئی کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالا۔

ریاستی الیکشن کمیشن (ایس ای سی) کے مطابق اس دوران 8974993 رائے دہندگان حق رائے دہی کا استعمال کریں گے جس میں 4287597 مرد اور 4687310 خواتین ووٹرز ہیں جبکہ 86 ٹرانسجینڈر ووٹرز ہیں۔

ریاستی الیکشن کمشنر وی بھاسکرن نے بتایا کہ 'اس میں پہلی بار ووٹ کا استعمال کرنے والے 71906 اور 1747 این آر آئی رائے دہندگان شامل ہیں۔ اس کے لئے 10842 پولنگ مراکز تشکیل دیے گئے ہیں۔ 1105 حساس پولنگ بوتھس میں ویب کاسٹنگ متعارف کرایا گیا ہے۔'

انتخابی ڈیوٹی کے لئے مجموعی طور پر 52285 افسر تعینات کیے گئے ہیں۔

ایس ای سی نے مزید بتایا کہ 'وہ لوگ جو کووڈ 19 مثبت ہیں اور جو قرنطین اور تصدیق شدہ فہرست میں ہیں۔ وہ پولنگ کے آخری گھنٹے کے دوران محکمۂ صحت کے نامزد ہیلتھ آفیسر کے ذریعہ جاری کردہ ایک سرٹیفکٹ پیش کر کے پولنگ اسٹیشن پر براہ راست ووٹ دے سکتے ہیں۔'

امیدواروں کی موت کے بعد کوزی کوڈ، ماور، گورما پنچایت میں تاتور پویل (11) اور کنور ضلع پنچایت میں تھلینکری (7) میں ووٹنگ کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ووٹوں کی گنتی 16 دسمبر کو ہوگی۔

ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق گزشتہ ہفتے پانچ اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کیرالہ میں 76.38 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی جس میں 3672206 مرد، 3851350 خواتین اور 15 ٹرانسجینڈر نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔

گزشتہ ہفتے پانچ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 76.38 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی جبکہ گزشتہ ہفتے کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 72.67 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔

Last Updated : Dec 14, 2020, 11:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.