زخمی ہونے والے بچوں کو اہل خانہ گھر لے گئے وہیں کچھ بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولس نے بتایا کہ جائے واقع پر موجود لوگوں نے بچوں کو وین سے اتارا اور ٹرک ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
حادثے کے دوران ٹرک ایک کار سے بھی ٹکراگیا۔ اس طرح ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح کے وقت پیش آیا۔ لوگوں نے بتایا کہ یہ چوراہا بہت خطرناک ہے، آئے دن یہاں سڑک حادثات ہوتے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کو اس طرف دھیان دینا چاہیے۔
پولس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔