ETV Bharat / city

گھروں میں ہی عبادت کریں: مولانا سیف عباس

کورونا وائرس کی وجہ سے رمضان المبارک کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔ نہ مساجد میں عبادت کر سکتے ہیں اور نہ ہی افطار پارٹی کا اہتمام کر سکتے ہیں اور نہ ہی شبِ قدر میں مساجد میں جمع ہو کر عبادات کر سکتے ہیں۔

author img

By

Published : May 15, 2020, 3:12 PM IST

Worship at home: Maulana Saif Abbas
گھروں میں ہی عبادت کریں: مولانا سیف عباس

شیعہ چاند کمیٹی کے صدر مولانا سیف عباس نے بیان جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک میں ایسے بھی مواقع آتے ہیں، جب ایک ساتھ جمع ہو کر عبادات اور مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ رمضان میں ہی شہادت علی رضی اللہ عنہ کے دن شیعہ مسلمانوں کے یہاں مجلس اور تابوت سجانے کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے لیکن لاک ڈاؤن کے سبب اس بار ایسا نہیں ہوا۔

شیعہ چاند کمیٹی کے صدر مولانا سیف عباس

مولانا سیف عباس نے کہا کہ شب قدر، جمعتہ الوداع پھر عید ان میں مسلمان کافی تعداد میں جمع ہوکر عبادت کرتے ہیں لیکن اس سے پہلے بھی ہمارے علمائے کرام نے شب برات میں یا دوسرے موقع پر اپیل جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ لاک ڈاؤن کا لحاظ رکھنا ہے، لہذا سبھی لوگ اپنے گھروں میں ہی عبادت کریں۔

مولانا سیف نے کہا کہ عوام نے ان کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے عمل کیا۔ اسی طرح مجالس اور تابوت اپنے اپنے گھروں میں سجائیں نہ کہ مجمع لگا کر ایسا کریں۔ جہاں تک شبِ قدر میں مساجد میں عبادات کرنے کا رواج تھا اس بار اپنے گھروں میں ہی عبادات کریں۔ کورونا سے محفوظ رہتے ہوئے سبھی لوگ خوب عبادات کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.