اترپردیش کے ضلع امروہہ میں خواتین پولیس اہلکاروں نے ایک انوکھا اقدام شروع کیا ہے، خواتین پولیس اہلکار ڈیوٹی کے بعد باقی وقت اپنے ہاتھوں سے ماسک تیار کررہی ہیں اور اور اسے مجبوروں اور غریبوں کے درمیان مفت تقسیم کررہی ہیں۔
جب ان خواتین پولیس اہلکاروں سے بات کی گئی تو انھوں نے کہا کہ ڈیوٹی کرنے کے بعد جو بھی وقت بچتا وہ اس وقت میں ماسک بنانا شروع کردیتی ہیں۔ اور ایسے افراد میں اس ماسک مفت تقسیم کر دیتے ہیں جو ماسک خرید نے قاصر ہیں۔
خواتین پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ اب تک ان کے ذریعہ دس ہزار کے قریب ماسک تیار کیے گئے ہیں، جو اپنے محکمہ کے پولیس اہلکاروں کے ذریعہ ضرورت مندوں تک پہنچاتے ہیں۔
یہ خواتین پولیس کانسٹیبل خوش ہیں کہ اگرچہ وہ اپنے گھر نہیں اسکتی ہیں لیکن ڈیوٹی کے بعد بھی معاشرے کی خدمت کررہی ہیں، وہ پولیس لائن کوارٹرز پر ڈیوٹی کے بعد ماسک تیار کرتی ہیں اور انہیں غریب اور پسماندہ بستیوں میں مفت تقسیم کررہی ہے۔