ETV Bharat / city

اٹاوہ: شوہر کے حملے میں بیوی کی موت - سیفئی میڈیکل یونیورسٹی میں داخل کرایا

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آکاش تومر نے آج یہاں بتایا کہ بیوی کا قتل کر کے فرار ملزم کی تلاش کے لئے پولیس کی ٹیمیں لگائی گئی ہیں۔

شوہر کے حملے میں بیوی کی موت
شوہر کے حملے میں بیوی کی موت
author img

By

Published : Oct 8, 2020, 6:26 PM IST

اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے کوتوالی علاقے کے الکا پوری میں ناجائز تعلقات کے شبہ میں سسرال آئے ایک شخص نے اپنی بیوی کو لوہے کے راڈ سے پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا، جبکہ بیٹی کو بچانے آئی ساس پر بھی حملہ کر دیا جس میں وہ شدید طور سے زخمی ہو گئیں۔ انہیں علاج کے لئے سیفئی میڈیکل یونیورسٹی میں داخل کرایا گیا ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آکاش تومر نے آج یہاں بتایا کہ بیوی کا قتل کر کے فرار ملزم کی تلاش کے لئے پولیس کی ٹیمیں لگائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الکا پوری محلہ میں دوستوں کے ساتھ سسرال آئے ایک شخص نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ بچانے آئی ساس پر بھی حملہ کر دیا۔ ان کی حالت کافی نازک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کوتوالی علاقے کے گاڑی پورا میں رہنے والا رشی کمار ڈرائیور ہے شراب کا عادی ہونے کی وجہ سے میاں۔بیوی میں عموما لڑائی ہوتی تھی۔ بیوی رچی ناراض ہوکر اپنے مائیکے الکاپور آکر ماں مینا کماری کے پاس رہنے لگی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دریا لدر ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل

بدھ کی رات رشی اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ الکاپوری اپنے سسرال بیوی سے ملنے آیا تھا۔ رشی اور اس کے دوست نشے میں مدہوش تھے کہ اچانک اس کا بیوی سے جھگڑا شروع ہو گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے مارپیٹ ہونے لگی اور رشی نے لوہے کی راڈ سے رچی پر حملہ کر دیا۔ جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ بچانے آئی ساس کی حالت کافی نازک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.