ہولی کے موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے تمام اہل وطن کو اپنی نیک تمناوں کے ساتھ ہولی کی مبارک بادی پیش کی ہے۔
وزیراعلی نے کورونا وائرس کی وجہ سے سبھی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہولی ملن کے دوران پبلک پروگرام میں شامل ہونے سے بچیں کیوںکہ اس سے وائرس کے پھیلنے کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ'ماہرین کا بھی ماننا ہے کہ اس وائرس سے بچنے کا ایک واحد طریقہ احتیاط ہے'
مزید پڑھیں:کھیلو انڈیا: گلمرگ میں کھلاڑیوں اور سیاحوں کی گہما گہمی
وزیر اعلی نے کہا کہ ہولی ملن پروگرام سے یہ بیماری مزید بڑھ سکتی ہے۔ لہذا اس سے بچنے کی ضرورت ہے۔میں سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پورے جوش خروش کے ساتھ ہولی منائیں لیکن احتیاط ضرور برتیں۔خاص کر وہ لوگ جنہیں سردی، زکام، بخار آ رہا ہو انہیں زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے تاکہ دوسرے لوگ اس بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔