يوپی مدرسہ بورڈ امتحانات کے نتیجے آنے کے بعد ضلع میرٹھ میں نمایاں نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کی فہرست میں پہلی بار غیر مسلم طلبا کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ایک طرف جہاں غیر مسلم طلبا کی تعداد میں اضافہ پر ماہرین اس كو خوش آئند مان رہے ہیں۔ وہیں کچھ دانشور اس پورے امتحانات کے نتائج پر اندیشہ ظاہر کر رہے ہیں۔
اُترپردیش مدرسہ بورڈ امتحانات کی ضلع میرٹھ میں سیکنڈری، سینئر سیکنڈری، درجہ کامل اور درجہ فاضل کے ٹاپ 10 طلبا میں 15 غیر مسلم طلبا شامل ہیں۔
اس سلسلے میں یوپی مدرسہ بورڈ کے سابق رکن اطہر کاظمی نے اس پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔