اتر پردیش میں 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سائبر ہیکروں نے اتر پردیش کے قانون و انتظام میں سیندھ لگا دی ہے۔ ہیکرز نے اسمبلی کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا اور اس پر قابل اعتراض پوسٹس بھی ڈالا۔
اس سے قبل سائبر ہیکرز نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ کو بھی ہیک کرنے کی کوشش کی تھی۔ بدھ کو یوپی ڈیسکو نے لکھنؤ کے سائبر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ اکسپرٹس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
یو پی ڈیسکو کا دفتر گومتی نگر میں اپٹران بلڈنگ کی دوسری منزل پر واقع ہے۔ یو پی ڈیسکو کے اسسٹنٹ منیجر راما شنکر سنگھ کے مطابق اترپردیش قانون ساز اسمبلی سیکریٹریٹ سے متعلق ویب سائٹ www.upvidhansabhaproceedings.gov.in ہیک ہو گئی ہے۔ اس ویب سائٹ پر قابل اعتراض پوسٹس لگا کر تشہیر کی جا رہی ہے۔ رما شنکر کے مطابق یوپی ڈیسکو کے ذریعے میسرز پرسسٹنٹ لمیٹڈ، پونے ویب سائٹ کی نگرانی کے کام کو انجام دیتا ہے۔
اس معاملے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (ترمیمی) ایکٹ 2008 ، 66 سی کے تحت سائبر کرائم پولیس اسٹیشن لکھنؤ رورل میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ اے ڈی جی سائبر کرائم رام کمار کے مطابق اس معاملے میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے۔ معاملہ زیر تفتیش ہے۔ جلد ہی ملزم کو گرفتار کر کے سخت کارروائی کی جائے گی۔
یوپی میں سائبر مجرموں کی سرگرمیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ حال ہی میں الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کو سائبر ہیکرز نے ہیک کر لیا۔ پولیس نے سائٹ ہیکرز کے سینکڑوں جعلی ووٹر شناختی کارڈ بنانے کے معاملے کا انکشاف کرنے کے بعد پانچ افراد کو گرفتار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لکھنؤ: یوگی حکومت پر اکھلیش یادو کا طنز
اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کی ویب سائٹ کو ہیک کرکے یوگی حکومت کے قانون و نظم کو چیلنج کیا گیا ہے۔ یو پی میں سائبر جرائم میں اضافے نے آن لائن کے کام کے دوران سکیورٹی کے متعلق لوگوں کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔