انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو ٹینکر سے پانی مہیا تو کرایا جا رہا ہے لیکن لوگوں کی پریشانی دور نہیں ہو پا رہی ہے۔
یہاں پانی کی ٹنکی میں خرابی کی وجہ سے پانی کی فراہمی نہیں ہو پا رہی ہے۔
کشادہ سڑک تک ٹینکرز پہونچ جاتے ہیں لیکن تنگ گلیوں کے لوگ دور دراز سے پانی لانے کے لیے مجبور ہیں۔
پانی کی سپلائی بند ہونے سے سب سے زیادہ گھریلو خواتین پریشان ہو رہی ہیں چونکہ جس وقت پانی کا ٹینکر آتا ہے، اس وقت ان کے کھانا پکانے اور دیگر کاموں کا وقت ہوتا ہے لیکن عید کے ایک دن قبل سے انہیں پانی کے لیے قطار میں لگنا پڑ رہا ہے۔
ٹاؤن ایریا انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو پانی کی کمی سے کوئی پریشانی نہ ہو، اس کے لیے پوری کوشش کی جا رہی ہے اور پانی کی ٹنکی کو درست کرنے کا کام جاری ہے مگر ان کی یہ پریشانی جلدی حل ہوتے نظر نہیں آ رہی ہے۔