ETV Bharat / city

بارہ بنکی: سریو ندی میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے تجاوز - سریو ندی میں پانی کی سطح

سریو ندی میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر پہنچنے کی وجہ سے ضلع کے تین تحصیلوں کے 39 گاؤں سیلاب سے متاثر ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں کے باشندوں کو انتظامیہ کی جانب سے راحت اور حفاظتی مقام پر پہنچانے کے لیے جنگی پیمانے پر کام جاری ہے۔

Water level of  Sarayu River exceeds danger mark
سریو ندی میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے تجاوز
author img

By

Published : Jul 13, 2020, 10:47 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سریو ندی میں گزشتہ کچھ روز سے پانی کے سطح میں کافی زیادہ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے دوشنبہ کی صبح 10 بجے تک سریو ندی خطرے کے نشان سے 61 سینٹی میٹر اوپر سے بہہ رہی تھی۔

بارہ بنکی: سریو ندی میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے تجاوز

سریو ندی میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر پہنچنے کی وجہ سے ضلع کے تین تحصیلوں کے 39 گاؤں سیلاب سے متاثرہ ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں کے باشندوں کو انتظامیہ کی جانب سے راحت اور حفاظتی مقام پر پہنچانے کے لیے جنگی پیمانے پر کام کیا جا رہا ہے۔

قابل غور بات یہ ہے کہ ہر برس کی طرح اس برس بھی سریو ندی میں بارش اور نیپال سے چھوڑے جانے والے پانی کی وجہ سے کافی زیادہ پانی جمع ہوگیا ہے، جس کے وجہ سے سریو کے ساحل پر بسنے والے تمام گاؤں ندی میں سما گئے ہیں، متاثرہ علاقوں کے باشندوں کو اونچے علاقوں پر بنائے گئے راحت کیمپوں میں رکھا گیا ہے، اس کے تحصیل تام نگر، سرولی غوسپور اور رام سنیہی گھاٹ کے 39 گاؤں میں سیلاب کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔

سیلاب متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ کے افسران اور ملازمین کا گشت مسلسل جاری ہے، سیلاب متاثرین کو انفیکشن سے بچانے کے لیے راحت کیمپوں میں مختلف انتظامات کیے گئے ہیں، سریو کی آبی سطح گزشتہ 12 گھنٹوں سے مستحکم بنی ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.