ETV Bharat / city

شیعہ سنی اتحاد کے لئے ہفتہ وحدت کا اہتمام - یوم ولادت کا اہتمام

شیعہ سنی اتحاد کو بڑھاوا دینے کے مقصد سے 12 ربیع الاول سے لیکر 17 ربیع الاول تک ریاست اترپردیش کے رامپور میں ہفتہ وحدت کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق پروگراموں کا اہتمام کرکے اتحاد امت کا پیغام دیا گیا۔

وحدت کا اہتمام
وحدت کا اہتمام
author img

By

Published : Nov 8, 2020, 11:03 PM IST

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ پیدائش کے سلسلہ میں شیعہ اور سنی مسلک کے درمیان معمولی اختلاف پایا جاتا ہے۔ سنی مکتبہ فکر کے مطابق حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش 12 ربیع الاول کو ہوئی تھی جبکہ شیعہ مسلک کی کتابوں میں حضور کی تاریخ پیدائش 17 ربیع الاول بتائی گئی ہے۔ اسی لئے دونوں مسالک کے افراد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کا اہتمام اپنے اپنے یہاں درج تاریخوں کے مطابق کرتے ہیں۔ جس سے امت محمدیہ میں انتشار رونما ہونے کے ساتھ ساتھ جگ ہنسائی کا بھی موقع فراہم ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔

وحدت کا اہتمام

یہی وجہ ہے کہ اب سے تقریباً 35 برس قبل شیعہ مسلک کے مشہور و معروف رہنماء آیت اللہ خمینی نے کہا تھا کہ 'اگرچہ سنی حضرات ملاد النبی 12 ربیع الاول کو مناتے ہیں، شیعہ حضرات 17 ربیع الاول کو، ہمیں چاہئے کہ ان پانچ دنوں میں ہفتہ وحدت یعنی ملاد النبی منانے میں اتحاد کا ہفتہ منائیں۔'

یہ بھی پڑھیں: 'کشمیری لڑکیوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں'

رامپور میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد کئی برسوں سے اس سلسلہ کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہر برس یوم ولادت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر 12 سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت کا اہتمام کرتے ہیں۔

رامپور کے جولا نگر علاقہ میں وحدت امت کا پیغام تحریر کئے ہوئے مختلف پوسٹرز اور فلیکسیاں چسپاں کی گئیں ہیں۔ ان پوسٹرز میں شیعہ مسلک کے روہانی رہنماؤں اور ان کے پیغامات کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ان پیغامات کو پڑھ کر اس بات پر بھی اطمنان کیا جا سکتا ہے کہ اگرچہ دونوں مسالک کے درمیان چند مسائل کو لیکر اختلافات پائے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ایک خدا، ایک رسول، ایک کلیمہ اور ایک کعبہ کی بنیاد پر وحدت امت کو قائم کیا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.