شہریت ترمیمی قانون 2019 کے خلاف پورے ملک کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہرے گزشتہ دنوں بڑے زوروں پر تھے۔
خاص طور پر ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنئو سمیت کئی شہروں میں پرتشدد مظاہرے بھی دیکھے گئے تھے۔
حزب مخالف جماعتوں نے مظاہرین پر پولیس کے ذریعے بربریت کا الزام یوگی حکومت پر لگا یا ہے۔
سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یا دو نے ٹویٹ کے ذریعے یوگی حکومت سے یہ سوال کیا کہ 'پولیس کے ذریعے عوام پر جو بر بریت کا مظاہرہ ہواہے اس معاملے کی جانچ کب ہوگی'۔
مزید پڑھیں: 'سالِ نو کےموقع پر بھارت میں سب سے زیادہ بچوں کی پیدائش'
وہیں سی پی آئی رہنما ورندا کرات نے بھی پر تشدد مظاہرے کے تعلق سے کہا کہ' اس قانون کی مخا لفت میں جہاں جہاں بھی پر تشدد مظاہرے اب تک ہوئے ہیں ان تمام جگہوں میں بی جے پی حکومت ہی بر سر اقتدار ہے اور ان تمام جگہوں میں پولیس کے ذریعے بر بریت کا معاملہ دیکھنے کو آیا ہے۔