ETV Bharat / city

بارہ بنکی: ایم ایل سی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری - اتر پردیش کے بارہ بنکی میں لکھنؤ ایم ایل سی

لکھنؤ ایم ایل سی گریجویٹ نشست پر 24 امیدوار اور ٹیچرس نشست پر 11 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

Voting continues
Voting continues
author img

By

Published : Dec 1, 2020, 12:20 PM IST

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں لکھنؤ ایم ایل سی گریجویٹ اور ٹیچرس نشست کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔

بارہ بنکی: ایم ایل سی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری

ضلع کے 49 مراکز پر کووڈ 19 کے سبب سماجی فاصلے اور تمام گائیڈلائن پر مکمل طور سے عمل کے ساتھ پر امن ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ رائے دہندگان میں اس دوران ووٹنگ کے لئے خاصا جوش نظر آ رہا ہے۔

واضح ہو کہ لکھنؤ ایم ایل سی گریجویٹ نشست پر 24 امیدوار اور ٹیچرس نشست پر 11 امیدواروں کی قسمت منگل کو ووٹنگ باکس میں قید ہو جائے گی۔ بارہ بنکی کے تمام پولنگ مراکز پر منگل صبح 7 بجے سے کووڈ 19 کی گائیڈلائین پر مکمل عمل کے ساتھ ووٹنگ کرائی جا رہی ہے۔ پولنگ مراکز پر رائے دہندگان کو ماسک کے ساتھ ہی داخلہ دیا جا رہا ہے، ماسک نہ ہونے کی صورتحال میں انہیں پولنگ مراکز پر ماسک دستیاب بھی کرایا جا رہا ہے۔ اس کے بعد تمام رائے دہندگان کے ہاتھ سینیٹائز کرائے جا رہے ہیں اور ووٹنگ ہال میں سماجی فاصلے کے ساتھ داخلہ دیا جا رہا ہے۔ تمام پولنگ مراکز پر حفاظت کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں، کسی بھی مراکز سے کسی گڑبڑی کی خبر نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.