یوتھ کارنیوال میں بڑی تعداد میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے شرکت کی اور انہوں 6 مئی کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کا عزم کیا۔
لکھنؤ کے ڈی ایم راج کشور نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ ہم نوجوانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ چھ مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ پڑوسیوں کو بھی ووٹنگ کے لیے بیدار کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لکھنؤ میں 70 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہو اور ایک نیا ریکارڈ قائم کیا جائے۔
اس موقع پر یوتھ کارنیوال میں علاقے کے معروف گلوکار جمال نے اپنی دلکش آواز میں کشور صاحب کے نغمے گا کر پوری محفل کو خوشگوار بنا دیا۔