ETV Bharat / city

بی جے پی رکن پارلیمینٹ نے بیٹے کی شادی میں کووڈ-19 ہدایاتی اصول کی خلاف ورزی کی - رکن پارلیمنٹ بھانو پرتاپ ورما نے اپنے بیٹے کی شادی تقریب

ریاست اترپردیش کے جالون کے کوچ نگر میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بھانو پرتاپ ورما نے اپنے بیٹے کی شادی تقریب میں کووڈ-19 کے تعلق سے مرکز اور ریاست کی جانب سے جاری کردہ رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کی۔

Violation of Covid-19 guideline in marriage of son of BJP MP in jalon
بی جے پی رکن پارلیمینٹ کے بیٹے کی شادی میں کووڈ-19 ہدایاتی اصول کی خلاف ورزی
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 3:44 PM IST

ریاست اترپردیش میں کورونا کے معاملات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ریاستی حکومت انفیکشن سے بچانے کے لیے کورونا کے بارے میں مسلسل رہنما اصول جاری کررہی ہے لیکن بی جے پی کے رہنما ہی مرکزی اور ریاستی حکومت کے رہنما خطوط پر عمل پیرا نہیں ہیں۔

ایسا ہی ایک معاملہ اس وقت پیش آیا جب جالون کے کوچ نگر میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بھانو پرتاپ ورما نے اپنے بیٹے کی شادی کے موقع پر سماجی فاصلہ کو برقرار نہیں رکھا۔

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بھانو پرتاپ ورما سے جب اس تعلق سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ تصویر اس طرح سے لی گئی ہے کہ اس میں سماجی فاصلہ نظر نہیں آرہا ہے، جبکہ پروگرام کے دوران سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا تھا لیکن تقریب کے دوران ہی ماسک ہٹا دیا گیا تھا اور انھوں نے مزید کہا کہ عوامی نمائندوں کی شادی میں اتنا ہجوم تو ہو ہی جاتا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا بحران میں نائب ضلع مجسٹریٹ نے شادی تقریب میں صرف 5 افراد کے شرکت کی اجازت دی تھی لیکن رکن پارلیمنٹ نے سیکڑوں افراد کو شادی کی دعوت دی اور وہ بھی شادی میں بغیر کسی ماسک کے تھے۔

وہیں مرکزی حکومت نے ہدایت نامہ جاری کیا تھا کہ شادی میں دلہا اور دلہن کے ساتھ 30 افراد شامل ہوسکتے ہیں لیکن جالون میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بھانو پرتاپ ورما نے اپنے بیٹے کی شادی میں مرکزی حکومت کی ہدایت نامہ کی صاف طور سے خلاف ورزی کی۔

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے اپنے بیٹے کی شادی کوچ نگر سے کی جہاں ضلع میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہے اور یہ علاقہ اس وقت ضلع کا ہاٹ اسپاٹ کی فہرست میں ہے جس کی وجہ سے 12 جون کو کوچ نگر کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر اشوک کمار ورما نے ایک ہدایت نامہ جاری کیا تھا کہ علاقے میں کورونا کیس آنے کے بعد شادی کی تقریب میں صرف 5 افراد کے شرکت کی اجازت ہوگی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.