ETV Bharat / city

پرتاپ گڑھ: مہلوکین کے اہل خانہ کو تعاون

ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پرتاپ گڑھ کے مانک پور علاقے میں پیش آئے سڑک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ کو 2-2 لاکھ روپئے کی مالی تعاون کا اعلان کیا ہے۔

author img

By

Published : Nov 20, 2020, 5:40 PM IST

Pratapgarh road accident
پرتاپ گڑھ سڑک حادثہ

پرتاپ گڑھ سڑک حادثے کے مہلوکین کے اہل خانہ کو 2۔2لاکھ روپئے کا تعاون

ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پرتاپ گڑھ کے مانک پور علاقے میں پیش آئے سڑک حادثے پر سوگ کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ کو 2-2لاکھ روپئے کی مالی تعاون کا اعلان کیا ہے۔

جمعرات کی نصف شب کھڑے ٹرک سے ٹکرا جانے سے ایس یو وی سوار چھ بچوں سمیت 14باراتیوں کی موت ہوگئی تھی۔آفیشیل ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سڑک حادثے میں افراد کی موت پر سوگ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مہلوکین کی روح کی تسکین کی آرزو کرتے ہوئے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اترپردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع میں لکھنؤ پریاگ راج ہائی وے پر گزشتہ رات ایک خوفناک سڑک حادثے میں 6 بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق تیز رفتار بولیرو نے ایک کھڑی ٹرک میں زوردار ٹکر مار دی جس سے بولیرو میں سوار 6 بچے اور 8 مرد باراتیوں نے جائے حادثہ پر ہی دم توڑ دیا۔

یہ حادثہ رات تقریباً 11.45 بجے ہوا جب باراتی نواب گنج علاقے کے شیخ پورا سے لوٹ رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.