ETV Bharat / city

جونپور: یوم جمہوریہ کی نسبت سے مشاعرے کا اہتمام - آزادی کی قربانیوں کے متعلق تقاریر

اتر پردیش کے ضلع جونپور میں یوم جمہوریہ کی نسبت سے ’’ایک شام جشنِ یوم جمہوریہ کے نام‘‘ کے عنوان سے مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔

جونپور: یوم جمہوریہ کی نسبت سے مشاعرے کا اہتمام

author img

By

Published : Jan 27, 2021, 4:44 PM IST

72ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر جونپور کے بھڑکڑھاں میں ایک شام جشنِ یوم جمہوریہ کے عنوان سے محفل مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔

اتر پردیش کے ضلع جونپور میں تھانہ کھیتا سرائے حلقہ کے موضع بھڑ کڑہاں میں ’’نوجوانان بھڑکڑہاں‘‘ کی جانب سے یہ شعری نشست منعقد کی گئی۔ مشاعرے میں شہر جونپور و اطراف کے شعراء کرام نے شرکت کرکے امن و محبت، حب الوطنی پر مبنی اشعار پیش کر کے سامعین کو محظوظ کیا۔

جونپور: یوم جمہوریہ کی نسبت سے مشاعرے کا اہتمام

نشست کا آغاز شاعر مونس جونپوری نے نعت رسول ﷺ سے کیا۔ مہمان خصوصی آفتاب احمد خان پی سی سی ممبر کانگریس کمیٹی اتر پردیش رہے۔

اس موقع پر مقامی بچوں نے ثقافتی پروگرام و آزادی کی قربانیوں کے متعلق تقاریر بھی پیش کیں۔

کنوینر نشست اسماعیل ندوی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایسے پروگرامز کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو بے دار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’ضرورت ہے کہ ایسے پروگرام منعقد کر کے اردو زبان کو فروغ دیا جائے۔ ایسے پروگرام سے عوام تک اپنی بات پہنچانے میں آسانی ہوتی ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.