اترپردیش مدرسہ بورڈ کی جانب سے مدرسہ فارغین کو بی اے کے مساوی کرانے کے لئے کامل پروگرام کے امتحانات کرائے جاتے ہیں، لیکن ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں قائم مدرسہ جامع العلوم فرقانیہ کے طلبہ اور پرنسپل نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ' مدارس کے فارغین طلبہ تقریباً 8 برس سے کامل کے امتحانات دے رہے ہیں لیکن کوئی بھی یونیورسٹی کامل کو بی اے کے مساوی ماننے کو تیار نہیں ہے'۔
مزید پڑھیں: مولانا ارشد مدنی مسلسل ساتویں مرتبہ جمعیۃ علماء ہند کے صدر منتخب
انہوں نے کہا کہ' اگر اترپردیش مدرسہ بورڈ کامل کے امتحانات کراتا ہے تو حکومت کو چاہئے کہ کامل کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لئے بھی اقدامات کرے'۔