پولیس انتطامیہ کی جانب سے کسی بھی طرح کی لاپرواہی نہیں برتی جا رہی ہے اور لاک ڈاؤن کی عمل آوری کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ضلع بجنورکے تھانہ دھامپور علاقہ میں پولیس انتظامیہ نے ڈرون کے ذریعہ نگرانی کی اور حالات کا جائزہ لیا۔ اس دوران مقامی افراد نے جب ڈرون کیمرے کو دیکھا تو وہ اپنے گھروں کی طرف بھاگنے لگے۔
پولیس نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی صلاح دی اور لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے اور انہیں اپنے گھروں میں ہی رہنے کا انتباہ دیا۔