ETV Bharat / city

بدایوں: لاؤڈ اسپیکر سے لاک ڈاؤن اور ماسک کے متعلق بیداری - لاؤڈ اسپیکر سے لاک ڈاؤن اور ماسک کے متعلق بیداری

ضلع بدایوں میں لاک ڈاؤن اور ماسک نہ لگانے سے متعلق عوام کو آگاہ کرنے کے لیے مختلف میڈیا ذرائع کے ساتھ ساتھ قدیم روایتی طرز یعنی لاؤڈ اسپیکر کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

use of loudspeakers to warn of lockdown in budaun
بدایوں: لاؤڈ اسپیکر سے لاک ڈاؤن اور ماسک کے متعلق بیداری
author img

By

Published : Apr 25, 2021, 6:56 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں ریاستی حکومت کے لاک ڈاؤن سے متعلق پابندیوں اور ماسک کے حوالے سے نئی گائیڈ لائنز کو عوام تک پہنچانے کے لیے قدیم روایتی طرز پر لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کیا جارہا ہے۔

بدایوں: لاؤڈ اسپیکر سے لاک ڈاؤن اور ماسک کے متعلق بیداری

ضلع انتظامیہ کی جانب سے گاؤں میں یہ اعلان کیا جارہا ہے کہ ہر جمعہ کی رات 8 بجے سے لے کر پیر صبح 7 بجے تک ک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا اور اس دوران ماسک نہ لگانے والوں پر پہلی مرتبہ میں 1000 روپے کا جرمانہ اور دوسری مرتبہ میں 10,000 روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ساتھ ہی تمام افراد کو گھروں پر رہنے کی سخت ہدایات دی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اتر پردیش کی ریاستی حکومت نے 23 تاریخ یعنی جمعہ سے ہر ہفتہ کو جمعہ کی شب 8 بجے سے لے کر پیر کی صبح 7 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے اور اسی سلسلے میں گزشتہ اتوار کے روز مکمل طور پر کرفیو لاگو کیا گیا تھا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.