ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں جاری چودھری آصف علی نیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ کا آج فائنل میچ کھیلا گیا۔
فائنل میچ میں اترپردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اور میرٹھ کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، ضلع میں پہلی بار منعقد کیے گئے نیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ کا خطاب یوپی سی اے کی ٹیم نے اپنے نام کیا۔
فائنل میچ میں میرٹھ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر کے پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور یوپی سی اے کے سامنے 175 رنز کا ہدف رکھا تھا جسے یوپی سی اے کی ٹیم نے 4 وکٹ کے نقصان پر ہی ہدف کو بآسانی حاصل کرلیا۔
میچ کے اختتام کے بعد تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے گیند باز آر پی سنگھ کے ہاتھوں تمام کھلاڑیوں کو ٹرافی سمیت متعدد انعامات تقسیم کیے گئے۔
فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 1 لاکھ 50 ہزار کی نقد رقم کے ساتھ ٹرافی دی گئی جبکہ رنر ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 75 ہزار نقد رقم دی گئی۔ اس کے علاوہ بھی دونوں ٹیموں کو بھی مختلف کیٹیگری میں انعام دینے کے ساتھ ساتھ ساتھ ہی ضلع کے تین نامی کرکیٹر کو لائف ٹائم اچیومینٹ انعام سے بھی سرفراز کیا گیا۔