ETV Bharat / city

UP Sunni Central Waqf Board: یوپی سنی سینٹرل وقف بورڈ کے سی ای او نے عہدہ سنبھالا

author img

By

Published : Jan 12, 2022, 11:54 AM IST

اتر پردیش سںنی وقف بورڈ Uttar Pradesh Sunni Central Waqf Board کے نئے سی ای او سید شفیق اشرفی نے کہا کہ یوپی وقف بورڈ ملک کا سب سے بڑا وقف بورڈ ہے جس میں لاکھوں اوقاف کی املاک کا اندراج ہے۔ مگر یہاں کی بیشتر وقف املاک پر غیر قانونی قبضے ہیں اور طرح طرح کی بدعنوانیاں شامل ہیں ان تمام معاملات پر موثر کام کرنے کی کوشش ہوگی۔

یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ
یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ

اترپردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ کے سی ای او کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پروفیسر سید شفیق اشرفی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران کہا کہ جو لوگ وقف پر ناجائز قبضہ کئے ہوئے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور قبضے کو ہٹایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یوپی وقف بورڈ کے حوالے سے عوام کے مابین جو نظریہ قائم ہے کہ اترپردیش وقف املاک میں بدعنوانیوں کا بازار گرم رہتا ہے اس شبیہ کو کم کریں گے۔

یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ

انہوں نے کہا کہ بارہ بنکی ضلع کے آرام سنہی گھاٹ پر شہید کی گئی مسجد کے معاملے کو از سرے نو دیکھیں گے اور اس بات پر بھی غور فکر کریں گے کہ اس حوالے سے مزید کیا قدم اٹھایا جاسکتا ہے۔

پروفیسر سید شفیق اشرفی اس سے قبل خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی لکھنؤ کے شعبہ اردو کے صدارت کے عہدے پر فائزتھے۔ آج انہوں نے اترپردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ کے سی ای او کا عہدہ سنبھالا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے وقف بورڈ کے ملازمین کی تنخواہ کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ 29 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے ۔ملازمین کی حالت ناگفتہ بہ ہے میری ترجیحات میں یہ شامل ہے کہ تمام ملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی ہو۔ کس طریقے سے تنخواہ ادائیگی کی جائے گی اس حوالے سے ملازموں سے خود رائے لی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش وقف بورڈ Uttar Pradesh Sunni Central Waqf Board ملک کا سب سے بڑا وقف بورڈ ہے جس میں لاکھوں اوقاف کی املاک کا اندراج ہے۔ ایسے میں بیشتر وقف املاک پر غیر قانونی قبضہ ہیں اور طرح طرح کی بدعنوانیاں شامل ہیں ان تمام معاملات پر موثر کام کرنے کی کوشش ہوگی۔

انہوں نے کہا سبھی اوقاف متولیان سے گزارش ہے کہ اوقاف کے آمدنی کا بھی دیانت داری کے حساب کتاب رکھیں۔ تاکہ یہاں کے ملازمین کی تنخواہ دی جاسکے۔ساتھ ہی وقف بورڈ میں کام کے نام پر رشوت دینے اور لینے دونوں پر سخت کارروائی کی جائے۔

یوپی سنٹرل وقف بورڈ میں میں فائلوں کا خیرہ ہے۔ ایسے میں تمام اوقاف املاک کو ڈیجیٹل فارمیٹ میں لانے کی کارروائی چل رہی ہے۔ لیکن اس میں مزید تیزی لانے کی جانب بھی توجہ دی جائے گی اور وقف بورڈ کے آمدنی کو بڑھانے پر بھی توجہ مرکوز ہوگی۔ تاکہ بورڈ کی تمام تر کارروائیاں کی جا سکے اور وقف املاک کا تحفظ کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ اترپردیش ایک بڑی ریاست ہے۔ اور دور دراز علاقوں سے یہاں لوگ آتے ہیں۔ اور ان کام تاخیر سے ہوتا ہے۔ لہٰذا ان کے لیے خاص وقت کا اہتمام ہوگا اور ترجیحی طور ان کا کام کیا جائے گا تاکہ ان کو مشقت اور پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.